ETV Bharat / state

33National Highways Foundation: گڈکری نے چھتیس گڑھ میں قومی شاہراہ 33 کا سنگ بنیاد رکھا

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج چھتیس گڑھ کے رائے پور میں 9240 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ 33 کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ Foundation Stone of 33 National Highways in Chhattisgarh

گڈکری نے چھتیس گڑھ میں 33 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 11:01 PM IST

نئی دہلی: سڑک کی نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج چھتیس گڑھ کے رائے پور میں 9240 کروڑ روپے کے لاگت سے 33 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

مقامی میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کی صدارت میں منعقدہ ایک پروگرام میں مسٹر گڈکری نے ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ رعایتی بجلی پر رائے پور اور درگ کے درمیان مفت نقل و حمل کے لیے بیرون ملک کی طرح الیکٹرک ٹرام یا بس چلانے کا انتظام مرکز کی جانب سے فری میں کروانے اور جلد ہی چھتیس گڑھ میں ایک لاکھ کروڑ روپیے کی سڑک کی تعمیر کروانے کا اعلان کیا۔ Foundation Stone of 33 National Highways in Chhattisgarh

انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ کی سب سے بری طاقت ملک کی سب سے بڑی معدنیاتی اثاثہ ہے، اگر اس کا ویلیوئیشن درست ڈھنگ ہوگا تو ریاست کی ترقی ہوتی ہے۔ صنعت اور زراعت کی ترقی سے روزگار بڑھے گا اور غریبی دور ہوگی جس سے ریاست کی ترقی ہوگی۔ ہم چھتیس گڑھ کی سڑکوں کو امریکہ کی طرح بنائیں گے۔ گاؤں کو جوڑنا بے حد ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پرمسٹر گڈکری نے کہا کہ ان سڑک پروجیکٹوں سے چھتیس گڑھ کو اڈیشہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور اترپردیش جیسی ریاستوں سے مربوط کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سے چھتیس گڑھ کے پسماندہ علاقوں کو ریاست کے ترقی یافتہ علاقوں سے مربوط کرنے کے لیے ہموار سڑک نیٹ ورک دستیاب ہوگا ، اور منگیلی اور کبیردھام میں واقع ثقافتی و سیاحتی مقامات تک پہنچنا بھی آسان ہو جائے گا۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.