ETV Bharat / state

Budgam Market Checking مارکیٹ چیکنگ کے دوران مٹن کی 2 دکانیں سربمہر

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 2:58 PM IST

بڈگام میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران حکام نے دکانداروں سے فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت سے متعلق ہدایات اور ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

مارکیٹ چیکنگ کے دوران مٹن کی 2 دکانیں سربمہر

بڈگام میں مارکیٹ چیکنگ

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں میونسپل کمیٹی بڈگام کے حدود میں مارکیٹنگ چیکنگ ڈرائیو انجام دی گئی۔ جس دوران مٹن کی دو دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ مختلف دکانداروں سے 13,600 روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ ایک آفیشل نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے تعاون سے بڈگام میونسپل حدود میں بازاروں کا معائنہ کیا گیا۔ مارکیٹ چیکنگ ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی سربراہی میں چلائی گئی۔

چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب کئی دکانداروں سے 13600 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ جبکہ بڑی مقدار میں نا قابل استعمال اشیائے خورد ونوش کو بھی ضبط کرکے اسے موقع پر ہی ضائع کر دیا گیا جو، آفیشلز کے مطابق، استعمال کے لیے غیر مناسب تھی۔ آفیشلز کے مطابق فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت سے متعلق رہنما خطوط اور ضوابط کی خلاف ورزی کی پاداش میں مٹن کی دو دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ مارکیٹ چیکنگ میں شامل افسران نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گراں فروشی پر لگام کسنے اور بازاروں میں معیاری اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کی غرض سے اس طرح کی ڈرائیوز کا اہتمام عمل میں لایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: Kulgam Market Checking Drive: کولگام میں مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ چیکنگ کا مقصد فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا ہے۔ ادھر، مارکیٹ چیکنگ کے دوران چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ایگزیکٹیو مجسٹریٹ، بڈگام، نے دکانداروں اور تاجروں پر زور دیا کہ وہ فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت سے متعلق ہدایات اور ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔ حکام نے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.