ETV Bharat / state

Militant Associate Arrested in Budgam بڈگام میں لشکر طیبہ کے دو معاون گرفتار - لشکر طیبہ معاون گرفتار

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس اور فوج نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کے معاونین کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت شہنواز احمد بٹ اور سمیر احمد نجار کے طور پر ہپوئی ہے۔ Militant Associate Arrested in Budgam

two-let-militants-associates-arrested-in-budgam
بڈگام میں لشکر طیبہ کے دو معاون گرفتار
author img

By

Published : Aug 22, 2022, 9:26 PM IST

بڈگام: پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 50 آر آر، 181 بٹالین سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پیر کے روز بڈگام میں عسکریت پسندوں کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے دو اے کے میگزین، 45 گولیوں کے راؤنڈ اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت شہنواز احمد بٹ ولد عبدالعزیز بٹ ساکن کرالہ پورہ اور سمیر احمد نجار ولد غلام احمد ساکن گنڈ چیک پورہ کنی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں لشکر طیبہ کے سرگرم عسکریت پسندوں کو رسد اور مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث ہے۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایف آئی آر نمبر 150/2022 کے تحت تفتیش شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.