ETV Bharat / state

سرینگر: سڑک اور ڈرین کے تعمیراتی کام میں سرعت لانے کا مطالبہ - پایہ تکمیل

بمنہ، سرینگر کے باشندوں نے سڑک اور ڈرین کی تعمیر میں سرعت لانے کے علاوہ گلی کوچوں کے ڈرینیج سسٹم کو بھی مین روڈ پر بن رہی ڈرین کے ساتھ جوڑنے کا مطالبہ کیا۔

سرینگر: سڑک اور ڈرین کے تعمیراتی کام میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 4:20 PM IST

بڈگام اور سرینگر اضلاع کو جوڑنے والی سڑک بمنہ کے مقام پر انتہائی خستہ ہونے کے سبب راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بمنہ علاقے میں خستہ حال سڑک اور ڈرین کی تعمیر کے لیے فنڈس واگزار ہوتے ہیں۔ تعمیراتی کام شروع کیا گیا۔

سرینگر: سڑک اور ڈرین کے تعمیراتی کام میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ

سڑک اور ڈرین کی مرمت کے حوالے سے مقامی باشندوں نے انتظامیہ کی ستائش کی تاہم انہوں نے سست رفتار سے جاری کام پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک اور ڈرین کی تعمیر کے لیے دو سے تین ماہ کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم ان کے مطابق گذشتہ تین ماہ سے کام جاری ہے جو پایہ تکمیل سے کوسوں دور ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سڑک اور ڈرین کی مرمت کے باعث چار پہیے والی گاڑیوں کا گزرنا ناممکن ہے جس کے سبب لوگوں کو دوسرا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہونے سے انہیں ایمرجنسی کے دوران سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے تعمیراتی کام میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بمنہ سڑک کے ساتھ ملحقہ گلی کوچوں کی حالت بھی انتہائی خستہ ہے جن کی مرمت نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بمنہ علاقے کے کئی سیکٹرس اور گلی کوچوں کو اس سڑک کی ڈرینیج کے ساتھ نہیں جوڑا گیا، جو انکے مطابق مستقبل میں پریشانی کا سبب بن سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سرینگر: سڑکوں اور چوراہوں پر رنگ و روغن کام تیزی سے جاری

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران گلی کوچوں میں پانی جمع ہوتا ہے جو ناقص ڈرینیج کے باعث مین سڑک پر آجاتا ہے۔

بمنہ کے باشندوں نے سڑک اور ڈرین کی تعمیر میں سرعت لائے جانے کے علاوہ گلی کوچوں کی ڈرین کو بھی مین روڈ پر تعمیر کی جا رہی ڈرین کے ساتھ جوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.