ETV Bharat / state

Srinagar Airport Flights Delayed: کشمیر میں برفباری، سرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار - سرینگر ایئرپورٹ پروازیں موخر

وادیٔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شام سے ہی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن میں مٹی کے تودے گر آنے کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے وہیں سرینگر ایئرپورٹ پر بھی حکام نے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ Snowfall in kashmir Flights Delayed

a
a
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 12:21 PM IST

سرینگر: ہفتے کی صبح تازہ برف باری کے بعد سرینگر ایئرپورٹ پر سبھی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم بہتر ہونے کے بعد ہی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے وادیٔ کشمیر میں برفباری کے سبب جہاں شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہوا ہے وہیں ہوائی سفر بھی متاثر ہوا ہے۔ سرینگر ایئرپورٹ پر دہلی جانے والے ایک مسافر فاروق احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبح سرینگر ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہیں بتایا گیا کہ دہلی سمیت دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لیے روانہ ہونے والی سبھی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ حکام نے انہیں مطلع کیا کہ موسم میں بہتری کے بعد ہی پروازوں کو روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ ادھر، پروازوں میں تاخیر کے باعث سینکڑوں مسافر ایئرپورٹ پر موسم میں بہتری کا انتظار کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وادیٔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری درج کی گئی۔ جنوبی اور شمالی کشمیر کے متعدد علاقوں میں گزشتہ شب سے ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران کئی علاقوں میں چار سے چھ انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔ حکام کی جانب سے شاہراہوں اور لنک روڈز پر سے برف ہٹائے جانے کا کام سرعت کے ساتھ جاری ہے۔ وہیں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن کے پنتھال علاقے میں مٹی کے تودے گر آنے کے سبب شاہراہ پر ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Snowfall Bring Relief To Farmers برفباری سے کسانوں نے راحت کی سانس لی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.