ETV Bharat / state

’شہری ہلاکتیں کشمیری بھائی چارے کے لیے سمِّ قاتل‘ - انسانیت سوز سانحات

شہری ہلاکتوں کے پے در پے سانحات پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعان کے صدر آغا سید حسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی سخت مذمت کی۔

’شہری ہلاکتیں کشمیری بھائی چارے کے لیے سم قاتل‘

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 7:25 PM IST

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعان کے صدر آغا سید حسن نے وادیٔ کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے پے در پے سانحات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان سانحات کو کشمیر کے روایتی بھائی چارے اور فرقہ وارانہ رواداری کے لئے سمِّ قاتل قرار دیا۔

آغا سید حسن نے سنگم، سرینگر میں ہندو اور سکھ برادری سے وابستہ دو اساتذہ کی ہلاکتوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’صرف دو دنوں کے اندر 5 شہریوں کی ہلاکتوں کے دلدوز سانحے پیش آنا انتہائی تشویشناک معاملہ ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ان انسانیت سوز سانحات کی صرف مذمت ہی کافی نہیں بلکہ ہمیں ان اسباب و محرکات کی طرف بھی متوجہ ہونا چاہیے جو ایسے واقعات کا موجب بنتے ہیں۔‘‘

آغا سید حسن نے مزید کہا کہ ’’انسانیت سوز واقعات کشمیر کی غیر یقینی صورتحال کا شاخسانہ ہے اور یہاں انسانیت کو بچانے کے لئے ہند و پاک کے درمیان کئی سال سے معطل شدہ مذاکرتی عمل کی بحالی ناگزیر ہے۔‘‘

آغا سید حسن کے مطابق ’’کشمیر کے سلگتے حالات میں اس طرح کے سانحات جلتے پر تیل ڈالنے کے مترادف ہیں۔‘‘ انہوں نے اس سانحے میں مارے گئے اساتذہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.