ETV Bharat / state

KVK Budgam Skill Development: کرشی وگیان کیندر کی جانب سے اسکل ٹریننگ پروگرام کا آغاز - کے وی کے بڈگام اسکل ٹریننگ

ضلع بڈگام میں کے وی کے کی جانب سے 6 روزہ اسکل ٹریننگ پروگرام میں 28 نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔ 6 Days Skill Development by KVK Budgam

kvk
kvk
author img

By

Published : Dec 29, 2022, 11:49 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) نے ایس اے ایم ای ٹی آئی کشمیر، ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹینشن، سکاسٹ (کشمیر) کے اشتراک اور ایم اے این اے جی ای حیدرآباد کے اشتراک سے نوجوانوں کے لیے چھ روزہ اسکل ٹریننگ کا آغاز کیا۔ منتظمین کے مطابق STRY تربیتی پروگراموں کا مقصد دیہی نوجوانوں کو خود روزگار کمانے کا اہل اور ہنر مند بنانے کے لئے تربیت فراہم کرنا ہے۔ Krishi Vigyan Kendra Budgam Skill Development Programme

تربیتی پروگرام میں ضلع کے 28 دیہی نوجوانوں اور کئی سائنسدانوں نے شرکت کی۔ ٹریننگ کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر شازیہ رمضان (سائنٹسٹ سوائل سائنس) نے اپنے افتتاحی خطاب میں زرخیز مٹی کی صحت کے انتظام اور روزگار کے حصول کے لیے مٹی کی جانچ پر مہارت حاصل کرنے کی تربیت اور اہمیت و افادیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اس بات کو یقینی بنانے میں سب سے آگے رہی ہے کہ زراعت کو زیادہ پیداواری اور پائیدار بنانے کے لیے مٹی کے معیار کی جانچ کی جائے اور پھر مؤثر طریقے سے انتظامات کیے جائیں۔ تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو مٹی کے نمونے لینے کے سائنسی طریقے، مٹی کی صحت کے انتظام، نامیاتی کاشتکاری اور مٹی کے جسمانی اور کیمیائی پیرامیٹرز کے عملی مظاہروں کے بارے میں سائنسی معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ویجیٹیبل سائنس نے شرکا کو آرگینک فارمنگ میں مٹی کے انتظام کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور اس کی جدید دور میں اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں: KVK Budgam Starts Skill Training ہنرمندی کے ذریعے روزگار پیدا کرنے کے موضوع پر تربیتی پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.