بڈگام: ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے راہل بٹ نام کے ایک کشمیری پنڈت کے قتل کے خلاف شیخ پورہ، بڈگام میں کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کیا۔ سرینگر - بڈگام سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے احتجاج کر رہے مرد و زن نے راہل بٹ پر حملے کی شدید مذمت کی۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سمیع اللہ ماگرے سے کشمیری پنڈتوں نے انتظامیہ اور مرکزی حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ Protest Against Kashmiri Pandit’s Killing
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پنڈتوں سے جو وعدے کیے ہیں، وہ ابھی تک پورے نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیمپوں میں سخت سکیورٹی میں محفوظ تو ہیں مگر باہر نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:
- jk Politicians Condemn killing of Kashmiri Pandit: کشمیری سیاستدانوں کی پنڈت ملازم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت
- Militants Attack Pandit in Budgam: چاڈورو بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پنڈت ملازم ہلاک
واضح رہے کہ ضلع بڈگام کی تحصیل آفس میں کام کر رہے ایک کشمیری پنڈت، راہل بٹ، پر جمعرات کی دوپہر مشتبہ عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کشمیری پنڈت کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔ وہیں جموں و کشمیر کے سیاسی پارٹیوں نے اس حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے ملوچین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔