ETV Bharat / state

حملوں سے خوفزدہ کشمیری پنڈت نقل مکانی کرنے پر مجبور - कश्मीरी पंडित

نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے عام شہریوں پر ہو رہے حملوں کے بعد جہاں سرینگر سمیت کشمیری مائیگرنٹ پنڈت کالونیوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ وہیں، کشمیری پنڈتوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔ اسی ڈر کے ماحول کے بیچ وسطی کشمیر کے بڈگام میں کچھ پنڈت خاندان جموں روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ لوگ خطرات کے پیش نظر اپنے گھروں پر تالے لگا کر بڈگام سے جموں کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

fear among kashmiri pandits due to killing of civilians in kashmir
حملوں سے خوفزدہ کشمیری پنڈت نقل مکانی کرنے پر مجبور
author img

By

Published : Oct 8, 2021, 8:12 PM IST

ان لوگوں سے ای ٹی وی بھارت نے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد وہ کافی سہمے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ کچھ وقت کے لئے جموں جا رہے ہیں تاکہ جو ان میں ڈر سا پیدا ہوگیا ہے وہ کم ہو جائے۔

دیکھیں ویڈیو

ہم نے ان سے بات کی مگر وہ کیمرے کے سامنے نہیں آئے، تاہم ان خاندانوں کے کچھ بچوں سے ہم نے بات کی جن کا کہنا تھا کہ اپنا گھر چھوڑنا ان کے لئے مشکل ہو رہا ہے۔

ادھر، مائیگرنٹ کالونی شیخ پورہ بڈگام میں بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پوچھ گچھ کے بعد ہی کسی کو اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ یہاں سناٹا سا چھایا رہا اور یہاں بھی بیشتر افراد میڈیا سے بات کرنے سے دور بھاگ رہے ہیں۔

لیکن کچھ افراد سے ہم نے یہاں بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ کل شام کو بہت ڈر تھا لیکن آج ڈی سی بڈگام اور ایس ایس پی بڈگام نے یہاں کا دورہ کیا اور ہمیں یقین دلایا کہ ان کی سکیورٹی کا مکمل خیال رکھا جائے گا جس کے بعد وہ مطمئن ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا چونکہ ڈر ابھی بھی ہے لیکن انہیں امید ہے کہ کچھ دنوں میں حالات پھر سے بہتر ہو جائیں گے اور وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دوبارہ کام پر لوٹیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں پر مقامی لوگوں کا ساتھ مل رہا ہے اور وہ اپنے گھر کو نہیں چھوڑیں گے۔

سکیورٹی ایجنسیوں کے مطابق مائیگرنٹ کالونی کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر مقیم کشمیری پنڈتوں کے لیے سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

دیپک چند کی آخری رسومات جموں میں ادا کی گئی

وہیں، شیخ پورہ مائیگرنٹ کالونی میں اب سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔ وہیں، بیشتر کشمیری پنڈتوں کا کہنا تھا کہ کشمیر ان کا گھر ہے اور وہ اپنے گھر کو چھوڑ کر جانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ حالات کچھ دنوں میں پھر سے پٹری پر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.