ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - بڈگام پوست کا بھوسہ برآمد

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 44کلو گرام پوست کا بھوسہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Budgam Police Arrested Drug Peddler

بڈگام میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 3:56 PM IST

بڈگام: بڈگام پولیس نے بتایا کہ لکھری پورہ علاقے میں منشیات کی سمگلنگ سے متعلق موصول ہوئی خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک ٹیم نے لکھری پورہ علاقے میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ بڈگام پولیس کے مطابق رہائشی مکان سے 44کلو گرام وزنی پوست کا بھوسہ برآمد کرکے مکان مالک / منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔Drug Peddler Arrested in Budgam Contraband Substances Recovered

پولیس ذرائع نے حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت ریاض احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکنہ لکھری پورہ، بڈگام کے طور پر کی ہے۔ اس ضمن میں پولیس سٹیشن بڈگام میں ایک ایف آئی آر 278/2022 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔Budgam Drug Peddling

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ہی بڈگام پولیس نے موہن پورہ، بڈگام سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو ہیروئین اور سرینجز سمیت گرفتار کر لیا تھا۔ اس کے علاوہ دف پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک منشیات سمیت منشیات فروش کو ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بڈگام: منشیات کی لت سے نوجوانوں کو بچانے کی ہر تدبیر ناکام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.