وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے ایک بڑی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا، جس میں 15 سے 18 سال کی عمر کے تمام بچوں کو کووڈ-19 مخالف ڈوز دیا جائے گا Vaccination drive For Children in Budgam۔
اس ویکسینیشن مہم کا آغاز گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام میں ڈی سی کے سامنے کیا گیا۔ یہاں موجود اسکولی بچوں کو کووڈ-19 مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا۔
اس موقع پر ڈی سی بڈگام نے بتایا کہ ضلع میں 52000 اسکولی بچے عمر کے اس زمرے میں آتے ہیں اور ان کو مختلف ویکسینیشن ڈرائیوز کے دوران یہ ویکسین دیا جائے گا۔
ضلع میں 56 ویکسینیشن سینٹر اس ذمرے کے لئے رکھے گئے ہیں جہاں پر ان بچوں کو کووڈ-19 مخالف ویکسین دی جائے گی۔ وہی اس کو 10 جنوری تک مکمل کرنے کی تاریخ بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویکسینیشن سینٹرز ہائر سیکنڈری اسکولز کے علاوہ مختلف چنے ہوئے مقامات پر بھی طائنات کئے گئے ہیں تاکہ بنا کسی رکاوٹ اور خلل کے یہ مہم وقت پر انجام دے دی جائے۔
اس موقع پر محکمے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں سو فیصد ویکسینیشن ہوئی ہے، جس میں 18 سال کی عمر سے زائد عوام کو کووڈ-19 مخالف پہلا اور دوسرا ڈوز دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈی سی نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو ویکسین کا بوسٹر ڈوز دیا جائے گا، جو کہ ان کو 10 جنوری کے بعد دیا جائے گا۔
انہوں نے بچوں کے والدین سے گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے نزدیکی ویکسینیشن سینٹر پر لے جائیں اور ان کو ویکسین کا پہلا ڈوز دلائیں تاکہ وہ اس وبا سے محفوظ رہیں۔ اس ڈرائیو کے دوران ایک بڑی تعداد میں اسکولی بچوں کو ویکسین دیا گیا اور دوسرے بچوں کو ویکسین لینے کی تلقین بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : Vaccination of Children Campaign in India: پندرہ سے اٹھارہ برس کے بچوں کے لیے ویکسی نیشن کی شروعات
اس موقع پر ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا کے ہمراہ سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین خان ،سی ای او بڈگام سید محمد امین ،ڈپٹی سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تحمینہ بخاری، پرنسپل بی ایچ ایس ایس بڈگام عبدالرشید ،اساتذہ ،میڈیکل اسٹاف کے علاوہ اسکولی بچے وغیرہ بھی موجود تھے۔