بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے آج اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں 'ایل جی رولنگ کرکٹ ٹرافی بوائز' کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ جلد ہی ڈے نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں کیا جائے گا۔ کھیلوں کی سرگرمیاں بشمول رات کے اوقات میں بھی اب یہاں منعقد کی جائے گی۔ LG Rolling Trophy at Sports Stadium Budgam
انہوں نے کہا کہ ایل جی کی رہنمائی میں ضلع بھر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ضلع کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایل جی ٹرافی کا انعقاد چار مقامات پر کیا جا رہا ہے، جن میں اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام، اسپورٹس اسٹیڈیم چراریشریف، ڈیجیٹل گراؤنڈ دہرمونہ اور اسپورٹس گراؤنڈ بیروہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس ایونٹ میں بارہ زونز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ تمام مقابلے ڈی وائی ایس ایس او بڈگام اور مقامی انچارجز کی نگرانی میں جاری ہیں۔ وہیں اس موقع پر ڈی سی نے ڈی وائی ایس ایس کے دیگر افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ساتھ شرکاء نے 'نشا مکت بھارت ابھیان' کے تحت منشیات کے خلاف عہد لیا۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر گرمکھ سنگھ دتہ ڈی وائی ایس ایس او بڈگام نے اس میگا ایونٹ میں شرکت اور افتتاح کرنے پر ڈی سی بڈگام کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: LG Rolling Trophy Trials بڈگام کے مختلف زونس میں ایل جی رولنگ ٹرافی کے ٹرائلز جاری