بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے بلاک بی کے پورہ کے پنچایت حلقہ کزویرہ میں منعقدہ بلاک دیوس کی صدارت کی۔ اس موقع پر کزویرہ، گوہر پورہ، سانزی پورہ، نوبگ، کیسرملہ، بگام اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے پی آر آئیز سمیت دیگر معززین نے ڈی سی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی نے عوامی وفود کی شکایات سننے کے بعد حکام سے عوام کو بنیادی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ BK Pora Budgam block Diwas
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے فلٹریشن پلانٹ سنجی پورہ کو دس نومبر سے قبل شروع کرنے کے لیے متعلقہ افسران سے کام میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ پروجیکٹ گوہر پورہ، کزویرا، سانزی پورہ اور دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔‘‘ انہوں نے علاقے میں لفٹ اریگیشن اسکیموں اور جے جے ایم کے دیگر کاموں اور فلٹریشن پلانٹ قیسرمولہ پر جاری کام میں بھی تیزی لائے جانے پر زور دیا۔
پی ڈی ڈی حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایچ ٹی اور ایل ٹی لائنوں کی اپگریڈیشن کو جنگی بنیادوں پر یقینی بنائیں اور لوگوں کو بجلی کی ہموار فراہمی کے لیے موسم سرما سے قبل ہی مناسب انتظامات کیے جانے پر زور دیا۔ ڈی سی نے کہا کہ مین روڈ اور رابطہ سڑکوں کی میگڈمائزیشن کے لیے 4.4 کروڑ روپے کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے اور R&B کو اس پر جلد سے جلد کام شروع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Rajouri Block Diwas: تھانہ دیوس کے دوران کسانوں میں لینڈ پاس بُکس تقسیم
ڈی سی نے محکموں کو اپنے درمیان ہم آہنگی اور عام لوگوں کے لیے زمین پر فیلڈ فنکشنز کی دستیابی پر زور دیا۔ بعد ازاں ڈی سی نے مڈل سکول کزویرہ کا بھی دورہ کیا اور طلباء سے بات چیت کی۔