وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے مبینہ طورپر پھانسی لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔ CRPF man commits suicide in Budgam
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے 43 بٹالین میں تعینات بھارت بھائی نامی ایک اہلکار نے بدھ کی شام کو یہاں آر ٹی سی کووڈ سینٹر کے اندر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار نے یہ انتہائی سخت قدم کیوں اُٹھایا یہ فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Soldier Shoots Self to Death رام بن میں فوجی اہلکار کی خودکشی
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے واقعے کی نسبت متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آر ٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خود کشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔