ETV Bharat / state

Budgam Traffic Awareness: ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام - گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول چاڈورہ

بڈگام پولیس نے چاڈورہ میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک بیداری پر یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ Budgam Police Traffic Awareness

1
1
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 11:45 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول چاڈورہ میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک بیداری پر یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ منتظمین کے مطابق ورکشاپ کا مقصد طلباء اور اساتذہ میں روڑ سیفٹی کے حوالہ سے آگاہی خصوصاً ٹریفک قوانین کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا تاکہ سڑک حادثات کو کم کیا جا سکے۔ Traffic Awareness Workshop Budgam

پروگرام میں طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک بیداری پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے سڑک حادثات کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین کے بارے میں عوامی آگاہی اور ان عمل درآمد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’سڑک حادثات کے دوران سالانہ ہزاروں لوگ فوت جب کہ ہزاروں افراد عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ٹریفک قوانین کی من و عن پاسداری کی تلقین کی۔

ورکشاپ کے اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ ایچ ایس ایس چاڈورہ، ہما میر نے اس طرح کے بیداری پروگرامز کے انعقاد کے لیے بڈگام پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ Traffic Awareness Programme Budgam

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.