بڈگام: ضلع بڈگام کے تمام پولیس اداروں میں عظیم مجاہد آزادی گاندھی جی کی بے لوث خدمات، جد و جہد آزادی اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے یومِ شہدا کے موقع پر ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ Budgam Police Observes Two Minutes Silence
سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بڈگام میں منعقد کی گئی، جہاں پر دو منٹ کی خاموشی کا آغاز اور اختتام سائرن کی آواز سے کیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد آزادی کی سچائی، استقامت اور جد و جہد کی اقدار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے آزادی کے حصول کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے آزادی کے متوالوں کی یاد میں یہ دن منانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ Budgam Police Observes Two Minutes Silence
اس تقریب میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان کے علاوہ ایڈشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد، ڈپٹی ایس پی ہیڈکواٹرس بڈگام نعیم احمد وانی، ڈپٹی ایس پی (ڈی اے آر) ڈی پی ایل بڈگام اویس راشد کے علاوہ دوسرے پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی۔ Martyrs Day in Budgam
یہ بھی پڑھیں: یوم شہداء: جموں و کشمیر کی عدالتوں میں دو منٹ کی خاموشی
یہ تقریبات ایس ڈی پی او بڈگام محمد سلیم، ایس ڈی پی او خانصاحب غلام محی الدین، ایس ڈی پی او چرارِشریف سلیم جہانگیر اور تمام ایس ایچ اوز اور چوکی آفیسرز کے اداروں میں منعقد کی گئی اور دو منٹ کی خاموشی کو اختیار کر لیا گیا۔ ان اداروں میں تعنات افسران اور جوانوں نے تقریب میں حصہ لیا۔ Budgam Police Observes Two Minutes Silence