ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن بیروہ نے منشیات سے متعلق موصول ہوئی ایک خفیہ اطلاع کے بعد ہردہ لٹنہ علاقے میں چھاپہ مار کر 12کلوگرام وزرنی پوست کا بھوسہ برآمد کرکے منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔ Budgam Police Arrested Drug Peddler, حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت پولیس ذرائع نے پرویز احمد گنائی ولد عبدالسلام گنائی کے طور پر کی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرویز احمد کے گھر میں منشیات چھپائے جانے کی خفیہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اسٹیشن بیروہ کی ایک خصوصی ٹیم نے ہردہ لٹنہ علاقے میں منشیات سمگلر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ Budgam Police Arrested Drug Peddlerپولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن بیروہ نے پولیس پوسٹ ہردہ پنزو کے ساتھ مل کر انجام دی گئی جبکہ مقامی ایگزیکٹیو مجسٹریٹ بیروہ بھی ریڈ میں موجود تھے۔
پولیس اسٹیشن بیروہ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس ایف آئی آر نمبر 63/2022 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ Drug Peddler Arrested in Budgamپولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید بازیابیوں اور گرفتاریوں کی بھی توقع ہے۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ ’’منشیات فروش پولیس کو بار بار چکمہ دے رہا تھا اور مسلسل اپنے ٹھکانے کو تبدیل کرکے منشیات فروشی کا کاروبار انجام دے رہا تھا۔‘‘
- مزید پڑھیں: بڈگام: منشیات کے جرم میں لیکچرر گرفتار