ETV Bharat / state

Budgam Murder Case: فارنسک ٹیم نے کی کرائم سین کی جانچ، نمونے جمع - بڈگام فارنسک ٹیم

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ہوئے قتل معاملے میں اگرچہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس ضمن میں مزید چھان بین کے لئے فارنسک ٹیم نے بھی موقع واردات سے نمونے جمع کیے۔

فارنسک ٹیم نے کی کرائم سین کی جانچ، نمونے جمع

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 4:22 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر) : ڈائریکٹوریٹ آف فارنسک سائنسز، جموں و کشمیر، کی ایک ٹیم نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کا دورہ کیا اور حادثہ کی جگہ کا معائنہ کرنے کے علاوہ ثبوتوں کو جمع کیا۔ فارنسک ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر، ایف ایس ایل، سرینگر، ایک ڈی این اے ماہر، ایک سائبر ماہر اور فنگر پرنٹ کے ماہر بھی شامل تھے۔

بڈگام ضلع میں ہوئے ایک خاتون کے قتل کے معاملہ کی باریک بینی سے چھان بین کی غرض سے بڈگام پولیس کے ہمراہ فارنسک ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا اور جاے وقوعہ سے مختلف سیمپلز جمع کیے۔ ذرائع کے مطابق فارنسیک ٹیم نے موقع سے مقتولہ کے بالوں کے نمونے بر آمد کیے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دو مقامات پر موجود خون کے دھبوں کا بھی نمونہ جمع کیا گیا۔

ماہرین کی جانب سے جمع کیے گئے نمونے پولیس ٹیم کے سپرد کیے گئے جنہیں تحویل کے سلسلے کے بعد فارنسک معائنے کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ فارنسک عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے پوری جانچ کے دوران عکس بندی بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ضلع بڈگام میں قتل کا ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون کے جسم کے کئی ٹکڑے برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون کا قتل کرنے کے بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اسکے جسم کے ٹکڑے کیے گئے۔ اس واقعہ کی خبر منظر عام پر آتے ہی علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جبکہ احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔

مزید پڑھیں: Budgam Woman Murder Case قاتل کو سزا موت ملنی جاہیے، محبوبہ مفتی

پولیس نے اس ضمن میں فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے معاملہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ سماجی، سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور قاتل کو سخت سزا دیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالہ سے مزید چھان بین کے لیے فارنسک ٹیم کو بھی طلب کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.