ETV Bharat / state

بڈگام: معاشرے میں میڈیا کے کردار پر سیمنار کا انعقاد - معاشرتی و معاشی ترقی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام جرنلسٹس ایسو سی ایشن کی جانب سے ’’معاشرے میں میڈیا کا کردار‘‘ کے عنوان سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا۔

بڈگام:  معاشرے میں میڈیا کے کردار پر سیمنار منعقد

author img

By

Published : Mar 5, 2021, 4:17 PM IST

ضلع بڈگام کے شیخ العالم کانفرنس ہال میں صحافیوں کی تنظیم بڈگام جرنلسٹس ایسو سی ایشن کی جانب سے منعقد کیے گئے سیمنار میں ضلع کے درجنوں صحافیوں سمیت اے ڈی بڈگام، سی ایم او سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

سیمنار میں صحافیوں، قلمکاروں، سماجی کارکنان اور انتظامیہ کے افسران نے موجودہ دور میں صحافت کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر اے ڈی سی بڈگام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’معاشرتی و معاشی ترقی میں میڈیا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڑرز پر زور دیا کہ وہ عوام کے مفاد کے لئے بروقت اور مستند خبروں کو منظر عام پر لانے کے لئے جوش و جذبے سے کام کریں۔

اے ڈی سی نے بے بنیاد اور غلط خبروں کی تشہیر سے بچنے سے متعلق میڈیا اداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میڈیا اداروں کو سنسنی خیز خبروں سے گریز کر کے صحیح اور مستند خبریں اور رپورٹس پر زور دینا چاہئے۔‘‘

سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے صحافیوں سے سرکاری اسکیموں اور فلاحی کاموں کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

ڈی آئی او بڈگام نے صحافیوں کو ضلع بڈگام میں صحافیوں کی انجمن کے قیام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کالم نگار مشتاق شمیم نے دور جدید میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی خدمات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سیمینار میں اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد، اے سی ڈی بڈگام نزہت قریشی، سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین خان، ڈی ای او بڈگام زاہدہ، ڈی آئی او بڈگام تجمل یوسف کے علاوہ صحافی برادری اور سماجی کارکنان کے علاوہ طلباء نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.