ETV Bharat / state

Army Weapon Display: فوج کی جانب سے بڈگام میں اسلحہ کی نمائش - بڈگام کشمیر اسلحہ نمائش

فوج نے بڈگام اسٹیڈیم میں جنگل میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام کیا جس میں طلبہ سمیت این سی سی کیڈٹس نے شرکت کرکے استفادہ حاصل کیا۔ Army Displays Weapons

فوج کی جانب سے بڈگام میں اسلحہ کی نمائش
فوج کی جانب سے بڈگام میں اسلحہ کی نمائش
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 7:31 PM IST

فوج کی جانب سے بڈگام میں اسلحہ کی نمائش

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں وکٹر فورس کے زیر اہتمام 5 سیکٹر، راشٹریہ رائفلز، کی جانب سے ایک ہتھیاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں خاصی تعداد میں اسکولی بچوں، نوجوانوں، این سی سی کیڈٹس، ریٹائرڈ فوجیوں سمیت مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ نمائش کے دوران آرٹلری گنز، ایئر ڈیفنس سسٹم، مائن ڈیٹیکٹرز، سپیشل فورسز کے آلات کی نمائش کی گئی جبکہ فوجی اہلکاروں کی جانب سے سطح سمندر سے کافی اونچائی پر واقع برف پوش پہاڑوں پر پہنے جانے والے ملبوسات کی بھی نمائش کی گئی۔

فوجی افسران نے ہتھیاروں، جدید تکنیک اور دیگر فوجی سامان کی اہمیت و افادیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے مخصوص آلات کو جنگی حالات میں استعمال کرنے کے بارے میں معلومات دی گئی۔ نمائش میں شریک طلبہ، نوجوانوں، این سی سی کیڈٹس کو بھارتی فوج کی اگنیور اسکیم سمیت فوج کی مختلف شاخوں میں بھرتی ہونے کے حوالہ سے بھی معلومات دی گئی۔

منتظمین کے مطابق فوج اور شہریوں کے درمیان بہتر تال میل، رشتوں کو مضبوط بنانے، دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائے جانے کے حوالہ سے تقریب کا نمائش کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ جبکہ 2023 کے یوم جمہوریہ تقاریب کے پیش خیمہ کے طور پر بھی یہ تقریب منعقد کی گئی۔ وہیں اس موقع پر فوج کی جانب سے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اسلحہ کی نمائش کے حوالہ سے منعقد کی گئی تقریب پر شرکاء خاص کر این سی سی کیڈٹس نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس طرح کی تقاریب سے حب الوطنی کے جذبہ مزید مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں کافی کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی مزید تقاریب منعقد کیے جانے کی امید کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.