ETV Bharat / state

Bribe case in Budgam بڈگام میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار - ای ٹی وی بھارت نیوز

اینٹی کرپشن بیورو نے جمعرات کے روز پٹواری حلقہ شریف آباد بڈگام عاشق حسین کو دس ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

بڈگام میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
بڈگام میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 7:45 PM IST

بڈگام: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے جمعرات کے روز پٹواری حلقہ شریف آباد بڈگام عاشق حسین کو دس ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو میں ایک شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ عاشق حسین پٹواری حلقہ شریف آباد بڈگام آن لائن ریکارڈ کے اندراج کی خاطر دس ہزار روپیہ کی رشوت طلب کر رہا ہے۔شکایت موصول ہوتے ہی اینٹی کرپشن بیورو نے اس ضمن میں 21/2023زیر دفعات 7پی سی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو کی سری نگر ٹیم نے ایک جال بچھایا جس دوران پٹواری عاشق حسین کو شکایت کنندہ سے دس ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں رشوت خور پٹواری کے قبضے سے دس ہزار روپیہ کی رقم برآمد کی گئی ہے۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Bribe case in Ganderbal گاندربل میں سرپنچ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

واضح رہے کہ جمurduوں و کشمیر میں رواں برس میں اے سی بی کی جانب سے کئی کاروائیاں انجام دی گئی جس میں سرکار کے مختلف محکموں کے ملازمین کو رنگے ہاتھوں رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.