ETV Bharat / state

Opposition Meeting پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی پٹنہ پہنچ گئیں

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی آج پٹنہ پہنچ گئی ہیں۔ پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ 23 جون کو منعقد ہوگی۔ PDP chief Mehbooba Mufti arrives in Patna

پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی آج پٹنہ پہنچ گئی ہیں

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 12:29 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ آئندہ کل یعنی 23 جون سے شروع ہونے والی ہے، جس کے پیش نظر آج سے ہی اپورزیشن جماعتوں کے رہنما پٹنہ پہنچ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی دارالحکومت پٹنہ پہنچ چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ کل ہونے والی اپوزیشن کی میٹنگ میں محبوبہ مفتی سمیت کئی رہنما آج پٹنہ پہنچ رہے ہیں، جن میں مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی، دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال اور پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کا نام شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما آج دارالحکومت پٹنہ پہنچ کر بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو اور وزیراعلی نتیش کمار سے ملاقات کریں گے۔

  • #WATCH | Bihar: PDP chief Mehbooba Mufti arrives in Patna to attend the opposition meeting.

    The meeting is scheduled to be held in Patna tomorrow, June 23. pic.twitter.com/PhGAmt5fS3

    — ANI (@ANI) June 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: Opposition Meeting اپوزیشن رہنما آج سے پٹنہ پہنچ رہے ہیں، کل اپوزیشن کا اجلاس

ریاست میں اپوزیشن کی میٹنگ کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں اور جگہ جگہ مختلف پوسٹرز اور ہوڈنگز چسپاں کیے گئے ہیں۔ تمام مہمانوں کے قیام کا انتظام اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں کیا گیا ہے، جہاں حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کے قومی صدر ملکا ارجن کھڑگے، کانگریس رہنما راہل گاندھی، جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین، این سی پی کے قومی صدر شردپوار اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو آئندہ کل پٹنہ پہنچیں گے اور اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ مذکورہ اجلاس میں اس بات پر بحث ہوگی کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں زیادہ تر سیٹوں پر اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار کھڑا کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.