ETV Bharat / state

Caste Based Census: ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے جے ڈی یو کا موقف واضح ہے، میجراقبال حیدر - بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان اتفاق

جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری میجر اقبال حیدر نے کہا کہ جدیو پوری طرح سے مضبوط ہے، مردم شماری وقت کی ضرورت ہے اور اس پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جو پہلے فیصلہ لے لیا ہے وہی آخری فیصلہ ہے۔ BJP As Nitish Kumar Makes Quick Moves Over Caste Census

میجراقبال حیدر
میجراقبال حیدر
author img

By

Published : May 27, 2022, 12:03 PM IST

پٹنہ:گزشتہ چند دنوں سے بہار کی سیاست میں اتھل پتھل دیکھنے کو مل رہا ہے، ایک طرف جہاں نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی قربت بی جے پی کے لیے پریشانی کا باعث ہے،تو وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا یہ فیصلہ کہ بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری ہوگا نتیش کا یہ فیصلہ بی جے پی کے لیے درد سر بنا ہوا ہے، کیونکہ بی جے پی کے اعلیٰ رہنما نے یہ کہ چکے ہیں کہ بی جے پی ذات پر مبنی مردم شماری نہیں کرائے گی، جس سے دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلاف صاف طور سے نظر آرہا ہے ۔

میجراقبال حیدر

مذکورہ معاملے پر جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری میجر اقبال حیدر نے کہا کہ جدیو پوری طرح سے مضبوط ہے، مردم شماری وقت کی ضرورت ہے اور اس پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جو پہلے فیصلہ لے لیا ہے وہی آخری فیصلہ ہے۔BJP As Nitish Kumar Makes Quick Moves Over Caste Census۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بی جے پی کا معاملہ ہے تو اس نے بھی آج دیر شام ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، اس پر آئندہ یکم جون کو وزیر اعلیٰ نے کیبینٹ کی میٹنگ بھی بلائی ہے جس میں ان تمام موضوعات پر حتمی فیصلہ ہونا ہے، تاہم نتیش کمار بہار کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے جو منصوبے چلائے جا رہے ہیں ان پر دھیان دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Cast- Based Census: وزیر اعلیٰ ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے فوراً میٹنگ بلائیں، تیجسوی یادو

ایک سوال کے جواب میں میجر اقبال حیدر نے واضح طور پر کہا کہ آر سی پی سنگھ ہماری پارٹی کے باوقار اور مضبوط لیڈر ہیں، راجیہ سبھا رکن کے امیدواری کے لئے پارٹی نے نتیش کمار کو ذمہ داری سونپی ہیں، وہ جسے چاہیں امیدوار بنائیں، اور جنہیں بھی وہ بنائیں گے تمام کارکنان ان کے فیصلے کا استقبال کرینگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.