گیا: سی بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ضلع گیا کے درجنوں مسلم طلبا وطالبات نے سی بی ایس سی بارہویں جماعت کے امتحانات میں اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ سازلینا طیبہ اور منتشا کشف 95.7 فیصد نمبرات حاصل کر کے بلاک ٹاپر رہیں۔ ان کی کامیابی سے اہلخانہ میں بے پناہ خوشی ہے۔ اہل خانہ نے انہیں مٹھائی کھلا کر کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ منتشا کی والدہ زینت تبسم حمزہ پور اردو مڈل اسکول میں ٹیچر ہیں۔ منتشا شیرگھاٹی ڈی اے وی کی طالبہ ہیں۔ منتشا کا خواب ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔امتحان دینے کے بعد وہ کوٹا میں مزید تیاری میں مصروف ہیں۔ جبکہ شانتی نیکتن اسکول میں زیرتعلیم سازلینا طیبہ نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے سازلینا کو 92 فیصد سے نمبرات ملے ہیں ۔سازلینا طیبہ کا کہنا تھا کہ کمپٹیشن میں جانے کے لیے وہ تیاریوں میں مصروف ہیں ۔واضح رہے کہ شانتی نیکتن اسکول اور مانپور میں واقع برٹیش انگلش اسکول کی زیادہ تر طلبا وطالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: CBSE Exam Result Declared: سی بی ایس ای بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا