ETV Bharat / state

پٹنہ اردو زبان سیل کے زیر اہتمام حوصلہ افزائی مسابقہ پروگرام کا انعقاد

پروگرام میں میٹرک کے طلبا و طالبات کے لئے 'تعلیم کی اہمیت' انٹرمیڈیٹ کے طلبا و طالبات کے لئے 'اردو زبان کی اہمیت' اور گریجویشن کے طلبا و طالبات کے لئے 'اردو غزل کی مقبولیت کے اسباب' متعین تھا، ان موضوعات پر طلبا و طالبات نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔ تقریری مسابقہ میں پٹنہ ضلع سے درجن بھر سے زائد اسکولوں اور مدرسوں کے طلبا نے شرکت کی۔

پٹنہ اردو زبان سیل کے زیر اہتمام حوصلہ افزائی مسابقہ پروگرام کا انعقاد
پٹنہ اردو زبان سیل کے زیر اہتمام حوصلہ افزائی مسابقہ پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 11:03 AM IST

اردو زبان سیل پٹنہ کے زیر اہتمام اردو طلبا و طالبات حوصلہ افزائی پروگرام پھنیشور ناتھ رینو ہندی بھون میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا افتتاح ضلع کلکٹر ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، اے ڈی ایم ونایک مشرا اور اقلیتی فلاح آفیسر محترمہ رشمی کماری نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے کیا۔

اس کے بعد ایوب اردو گرلز اسکول کی طالبہ نے قومی ترانہ پیش کر کے مہمانوں کا استقبال کیا۔ یہ تقریری مسابقہ تین زمروں میں تقسیم تھا جس کے لئے الگ الگ موضوع منتخب کیے گئے تھے۔

پٹنہ اردو زبان سیل کے زیر اہتمام حوصلہ افزائی مسابقہ پروگرام کا انعقاد

میٹرک کے طلبا و طالبات کے لئے 'تعلیم کی اہمیت' انٹرمیڈیٹ کے طلبا و طالبات کے لئے 'اردو زبان کی اہمیت' اور گریجویشن کے طلبا و طالبات کے لئے 'اردو غزل کی مقبولیت کے اسباب' متعین تھا، ان موضوعات پر طلبا و طالبات نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور سامعین سے داد و تحسین حاصل کی. تقریری مسابقہ میں پٹنہ ضلع سے درجن بھر سے زائد اسکولوں اور مدرسوں کے طلباء نے شرکت کی۔

تقریری مسابقہ میں جج کی حیثیت سے مولانا مظہر الحق، عربی فارسی یونیورسٹی کے استاذ پروفیسر توقیر عالم، سینیئر صحافی شہباز عالم اور معروف شاعر قاسم خورشید شریک ہوئے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے کہا کہ اس طرح کا پروگرام منعقد کرنا خوش آئند قدم ہے۔ اس سے طلبا و طالبات کی تقریری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اردو زبان محبت کی زبان ہے جو دلوں کو جوڑتی ہے، اس میں وہ چاشنی ہے جو کانوں میں رس گھولتی ہے، اس زبان سے جتنا زیادہ سے زیادہ لوگ جڑیں گے اس کا فروغ اتنا زیادہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اردو میڈیا فورم نے 16 ستمبر کو ’یوم شہادت‘ منانے کا اعلان کیا

اقلیتی فلاح افسر رشمی کماری نے کہا کہ یہ پروگرام بالخصوص اردو طلبا و طالبات کے لئے ہر سال پابندی سے منعقد ہوتا ہے جس میں کامیاب طلبا و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔

قاسم خورشید نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے طلباء کا ذہنی ارتقاء ہوگا اور خود اعتمادی سے لبریز ہوکر وہ مستقبل میں بہتر کر سکتے ہیں۔ شہباز عالم نے کہا کہ اردو طلبا کے لیے اس طرح کا پروگرام اس معنی میں بھی اہم ہے کہ انہیں مافی الضمیر ادا کرنے کا سلیقہ آتا ہے۔ تقریری مسابقہ میں شریک ہونے والی طالبہ افشاں بانو نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے ہم لوگوں کو بہت فائدہ ہوا، پروگرام کے اخیر میں کامیاب طلبا و طالبات کو سرٹیفیکیٹ و نقد انعامی رقم پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.