ETV Bharat / state

Samadhan Yatra وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سمادھان یاترا کے دوران ای ٹی وی بھارت کے سوالوں کا جواب دیا

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 10:43 PM IST

گیا میں سمادھان یاترا کے دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا نیرا اسٹال بند نہیں ہونگے،انہوں نے کہا کہ ڈی ایم اس معاملہ کا جائزہ لینگے کہ کہیں کوتاہی نہ ہو۔ Nitish Kumar answered ETV Bharat Urdu questions on the Neera issue

ای ٹی وی بھارت کے سوالوں کا جواب
ای ٹی وی بھارت کے سوالوں کا جواب

ریاست بہار کےضلع گیا کے بودھ گیا بلاک میں واقع ایلرا گاوں میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمادھان یاترا کے تحت پہنچے ،یہاں انہوں نے نیرا ' کھجور اور تاڑ ' کے درخت سے نکلنے والے رس سے تیار تلکٹ ' پیڑا ' کو دیکھا ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نیرا نمائش کیمپ میں موجود اسٹال کا ایک ایک کرکے جائزہ لیا اور اسے تیار کرنے والے لوگوں سے بات چیت کی۔ اس دوران نیرا سے مختلف مٹھائیاں بنانے والی خواتین نے شراب بندکرکے نیرا کو بڑھاوادینے کے تعلق سے نہ صرف وزیراعلی کے اس قدم کی ستائش کی بلکہ ان خواتین نے وزیراعلی کے استقبال میں گیت گایا۔ جسے سنکر خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی جھوم اٹھے اور انہوں نے اس دوران تالیاں بجاکر ان خواتین کا حوصلہ بڑھایا-

ای ٹی وی بھارت کے سوالوں کا جواب

وزیراعلی نتیش کمار نے اس دوران نیرا کے تعلق سے خوشی ظاہر کی اور کہاکہ نیرا کی پیداوار کی شروعات سنہ 2018 میں ہی کر دی گئی تھی اور پیدوار 2019میں ہوا۔ لیکن بعد میں کورونا اور لاک ڈاؤن سے اس میں کچھ روکاوٹیں بھی آئیں تاہم گزشتہ برس سے یاترا کے دوران سبھی سے بات چیت کرکے اس کو آگے بڑھایا گیا۔وزیر اعلی نے بہت اچھاکام ہورہاہے اور اس سے آمدنی بڑھے گی ، تاڑی نہیں بلکہ نیرا کا کام کریں۔ اسکے لیے حکومت ہرممکن مدد کرے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ نیرا پیدا کرنے والوں کو ایک لاکھ روپیے تک کی مدد کی جائے گی ، گیا اور نالندہ نے اس زمرہ میں اچھاکام کیا ہے ، سبھی جگہ اس کام کو اپنایا جائے تو لوگوں کی آمدنی بڑھے گی، شراب سے کسی کافائدہ نہیں ہوا ہے اور نا ہی ہوگا۔

ای ٹی وی بھارت اردو کے سوال کا جواب دیا

وزیراعلی نتیش کمار جب نیرا کو بڑھاوا دینے کے تعلق سے باتیں کررہے تھے تبھی ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے سوال کیا 'نیرا کو کس طرح بڑھاواملے گا کیونکہ نیرا اسٹال کھلتے ہیں لیکن چند دنوں میں بند بھی ہوجاتے ہیں ' نتیش کمار نے اس سوال کو سنتے ہی پلٹ کر جواب دیتے ہوئے کہاکہ نہیں نہیں ایسا نہیں ہوگا اور اسکے لیے ہم تو مددکررہے ہیں۔ نتیش کمار نے کہا کہ ڈی ایم کو کہ دیا گیا ہے کہ وہ اس معاملہ ایک ایک چیز کا جائزہ لیں۔

تیش کمار نے ڈی ایم تیاگ راجن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ دیکھ لیجئے ' جس پر ڈی ایم نے کہا سر ابھی نیرا کے پیدوار کا وقت نہیں ہے،اس پر وزیر اعلی نے کہا کہ جب ہوگا تب بھی اسکا خیال رکھیئے گا ہرطرح مدد کے ساتھ تشہیر بھی ہو۔

واضح ہوکہ گزشتہ برس چالیس سے زیادہ نیرا کے اسٹال کھلے تھے تاہم ایک دو ہی چل رہے ہیں بقیہ سب بند ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کا یہ ڈریم پروجیکٹ ہے-

مزید پڑھیں:Samadhan Yatra اوپیندر کشواہا کے معاملہ پر وزیر اعلی نتیش کمار کا بڑا بیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.