ETV Bharat / state

Imran Pratapgarhi on Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا تاریخ رقم کرے گی - عمران پرتاپ گڑھی کا بھارت جوڑو یاترا پر تبصرہ

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ مشن 2024 کا آغاز ہو چکا ہے۔ راہل گاندھی نے ملک کے فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑائی چھیڑ دی ہے۔ آنے والے دنوں میں اس جنگ میں بھارت کی تمام ریاستیں کنیا کماری سے کشمیر تک کے لوگ اس میں شامل ہوں گے۔ Imran Pratapgarhi on Congress Bharat Jodo Yatra

راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا تاریخ رقم کرے گی

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 7:09 PM IST

پٹنہ: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی سیل کے قومی صدر و راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے آج پٹنہ پہنچنے کے بعد ریاستی دفتر صداقت آشرم میں صحافیوں سے بات کی۔ عمران پرتاپ گڑھی نے پٹنہ میں کہا 'آج ملک جس نرغے میں ہے، بے روزگاری، مہنگائی اور آپسی منافرت کو بھاجپا نے جس قدر فروغ دیا ہے اس سے ہمارے ملک کی عوام نہ صرف کراہ رہی ہے بلکہ اب فیصلہ کر چکی ہے کہ آنے والے انتخاب میں ملک پر قابض بھاجپا کی حکومت کو اکھاڑ پھینکے گی۔ عوام نے بھاجپا کو اقتدار اس وجہ سے نہیں سونپا تھا کہ ملک میں بدعنوانی اور مذہبی منافرت Corruption and Religious Hatred in the Country پھیلے، بلکہ بھارت کی تاریخ میں بھاجپا نے وہ کام کر دیا جو کبھی نہیں ہوا تھا، بھارت میں کبھی کھانے پر جی ایس ٹی نہیں لگا تھا مگر مودی حکومت نے وہ بھی کر دکھایا۔ اسی وجہ سے ہمارے رہنما راہل گاندھی نے ملک کی عوام کو بیدار کرنے کے لیے ایک فیصلہ لیا کہ پورے ملک کا پاؤں پیدل 3570 کیلو میٹر یاترا مسلسل 25 دنوں تک کریں گے۔' Imran Pratapgarhi on Congress Bharat Jodo Yatra

راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا تاریخ رقم کرے گی

عمران پرتاپ گڑھی نے مزید کہا کہ مشن 2024 کا آغاز ہو چکا ہے، ملک کے فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف راہل گاندھی نے لڑائی چھیڑ دی ہے، آنے والے دنوں میں اس جنگ میں بھارت کی تمام ریاستیں کنیا کماری سے کشمیر تک کے لوگ اس میں شامل ہوں گے۔ پرتاپ گڑھی نے کہا کہ بہار کی زمین ایک تاریخی زمین رہی ہے، ہر بڑی تحریک کی شروعات یہیں سے ہوئی ہے اور کامیاب ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کی عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اس ملک کو فرقہ پرست طاقتوں کے ہاتھوں میں جھونکنا چاہتے ہیں یا ایک پرامن حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں، کانگریس پارٹی اس لڑائی میں نکل چکی ہے عوام طے کرے وہ کب اس مہم کا حصہ بنیں گے۔ ملک اس وقت برے وقت سے گزر رہا ہے، مودی حکومت بھارت کو جس راستے پر لے جا رہی ہے وہ بڑا خطرناک اور ملک کی سالمیت کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ اس لئے راہل گاندھی کی قیادت میں نکلنے والی بھارت جوڑو یاترا ملک کی تصویر بدلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Mehangai Par Halla Bol Rallyعوام کے مفاد کے لئے کانگریس پارٹی حکومت سے نبرد آزما ہے،رام کمار تنو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.