ETV Bharat / state

بارہمولہ میں گرم تیل کا بیرل پھٹنے سے تین مزدور زخمی - JAMMU AND KASHMIR

زخمی مزدوروں کی شناخت وسیم احمد، محمد لطیف اور بلال احمد ساکنان بٹہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 6:53 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں ہفتے کے روز گرم تیل کا بیرل پھٹنے سے تین مزدور زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے کنزر ٹنگمرگ علاقے میں ہفتے کے روز ایک یونٹ میں کام کرنے والے تین مزدور اس وقت زخمی ہوئے جب ایک گرم تیل کا بیرل اچانک پھٹ گیا۔

انہوں نے کہا کہ تین مزدوروں میں سے دو جو شدید زخمی ہوئے ہیں، کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔

زخمی مزدوروں کی شناخت وسیم احمد، محمد لطیف اور بلال احمد ساکنان بٹہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر ایک کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.