بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں آج سے تین روزہ امرجوتی ونٹر فیسٹول کا آغاز کیا گیا۔ جس میں وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے بڑ چڑھ کر شرکت کی Amar Jyoti Winter Festival۔
اس دوران نوجوانوں نے زنگارنگ پروگراموں کے ساتھ ساتھ سیکنگ، سائیکلنگ اور دیگر کھیل کود میں حصہ لیا۔
سیاحوں نے بتایا کہ کشمیر جنت ہے اور گلمرگ پہنچ کر وہ بے حد لطف اندوز ہوئے۔ آج گلمرگ میں ماحول کافی رنگین ہے اور ہم ایک ایک پل کا مزہ لے رہے ہیں۔
نوجوانوں نے کہا کہ ایسے تقریبات وقت وقت پہ منعقد ہونی چاہے جس سے نوجوان کو ایک پلیٹ فارم فراہم ہو اور وہ اپنے فن کا لوہا کو دنیا کے سامنے دیکھا سکے۔
مزید پڑھیں:
ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے میجر جنرل اجے چاند پوریا نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں سے کووڈ کے چلتے گلمرگ میں سیاحوں کی آمد کم ہوئی تھی لیکن کشمیر میں اب حالات کافی بہتر ہے اور خوشحالی لوٹ آئی ہے اور اس کی وجہ سے ہم نے نوجوانوں کے لئے اس تقریب کا انعقاد کیا تاکہ وہ اس گلمرگ میں آکے کھیل کود کی سرگرمیوں میں شمولیت کریں۔