سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں پیر کو ایک لڑکی نے مبینہ طور دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک مقامی لڑکی نے جامعہ علاقے سے جہلم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔ حادثہ کے اطلاع ملتے ہوئے جموں کشمیر پولیس کی ٹیم موقع پہر پہنچی اور ماہر غوطہ خوروں / رضا کاروں کی مدد سے لڑکی کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں شروع کر دی ہے۔Girl Suicide in North Kashmir’s Sopore
لڑکی کی جانب سے اٹھائے گئے اس انتہائی اقدام کی فور طور پر وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ ادھر، لڑکے کے اعزہ و اقارب بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں اور خواتین گریہ زاری اور سینہ کوبی کرتے ہوئے ماتم کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: کولکاتا میٹرو میں خاتون کی خودکشی کی کوشش