ETV Bharat / state

Students of Dilapidated Govt School Shines: خستہ حال گورنمنٹ اسکول کی طالبات کی نمایاں کارکردگی - گورنمنٹ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان

وادی کشمیر میں حالیہ دنوں دسویں جماعت میں جہاں بعض سرکاری اسکولز میں زیر تعلیم ایک بھی طالب علم کامیاب نہ ہو سکا وہیں بعض سرکاری اسکولز میں بنیادی سہولیات کے فقدان Govt Schools Lack Basic Facilities کے باوجود طلبہ نے قابل فخر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خستہ حال گورنمنٹ اسکول
خستہ حال گورنمنٹ اسکول
author img

By

Published : Feb 18, 2022, 6:18 PM IST

بارہمولہ: ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے محض تین کلو میٹر دور سعیدہ پورہ علاقے کے باشندوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول سعید پورہ Students of Dilapidated Govt School Shines کے احاطے میں دسویں جماعت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی۔

خستہ حال گورنمنٹ اسکول کی طالبات کی نمایاں کارکردگی

گورنمنٹ ہائی اسکول Govt School Shines in 10th Class Results میں زیر تعلیم 12 طالبات نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں حصہ لیا۔ سالانہ امتحان میں سبھی طالبات کامیاب قرار دی گئی۔ وہیں ان میں سے 4 طالبات نے امتیازی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف والدین، اساتذہ بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا۔

گورنمنٹ ہائی اسکول سعید پورہ، سوپور کی عمارت انتہائی خستہ ہو چکی ہے، طلبہ کے لیے مختص 5 کمروں میں سے 3 کو غیر محفوظ قرار دیا گیا، جب کہ اسکول میں زیر تعلیم سبھی طلبہ کے لیے محض دو کمرے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر: تقریباً دو درجن سرکاری اسکولوں میں دسویں جماعت کا رزلٹ صفر

مقامی باشندوں نے اسکول کے اساتذہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’بنیادی سہولیات کے فقدان کے باوجود اساتذہ نے محنت و لگن کے ساتھ طلبہ کو علم کے نور سے آراستہ کیا۔‘‘

طلبہ نے بھی اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ کے سر باندھا، تاہم انہوں نے انتظامیہ خصوصا محکمہ تعلیم سے اسکول کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.