بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سوپور، پٹن، بانڈی پورہ کے ساتھ ساتھ زینگیر کے علاقوں کے اندر تیز آندھی نے تباہی مچائی اور اس کے ساتھ زور دار بارش بھی ہوئی۔ زبردست تیز آندھی نے کئی رہائشی، تجارتی ڈھانچے کی چھتیں اڑا دیں اور درخت جڑ سے اکھاڑ دیے Strong winds wreaked havoc in many parts of Baramulla۔
پٹن، سوپور اور بانڈی پورہ سمیت شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے درجنوں رہائشی مکانات، بجلی کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا جب کہ درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری نے پھل دار باغات کے درختوں کو بھی تباہ کر دیا۔ تیز ہواؤں کے باعث متعدد درخت زمین پر گرنے سے اندرونی سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی۔ Strong winds wreak havoc in parts of North Kashmir
مزید پڑھیں:
- جنوبی کشمیر میں تیز ہوا اور بارش سے مکانات و باغات کو نقصان
- Sky Storm in West Bengal: طوفان کی پیشنگوئی کے بعد جنوبی 24 پرگنہ میں الرٹ جاری
تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی کیونکہ تیز ہواؤں نے ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچایا اور ان علاقوں میں مختلف مقامات پر بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔ تاحال آندھی کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔