ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested In Boniyar بونیار اوڑی میں پولیس اہلکار سمیت دو منشیات فروش گرفتار - پولیس کی مشیات مخالف کارروائی

اوڑی کے بونیارعلاقہ میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

police-arrests-drug-peddlers-including-policeman-in-boniyar-uri
بونیار اوڑی میں پولیس اہلکار سمیت دو منشیات فروش گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 9:20 PM IST

بونیار اوڑی میں پولیس اہلکار سمیت دو منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ: وادی کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے اور اس کے خلاف جموں و کشمیر پولیس منشیات مخالف کارروائیاں چلائی رہی ہے ، جس دوران منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کیا جاتا ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع بارامولہ کے سرحدی علاقے بونیار میں پولیس نے جمعہ کے روز دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے 48 گرام ممنوعہ منشیات برآمد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بارہمولہ بونیار نیشنل ہائی وے پر ایک ناکہ لگایا تھا اور ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے دو منشیات فروشوں کو 48 گرام منشیات سمیت گرفتار کیا ہے۔منشیات فروشوں کی شناخت سجاد حسین قریشی والد نظیر احمد قریشی ساکن بانڈ اوڑی جو ایک پولیس اہلکار ہے اور ندیم احمد عوان والد محمد حسین ساکن گنگل اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں دونوں کے خلاف پولیس اسٹیشن بونیار میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Punjab Residents Arrested With Drugs کولگام میں پنجاب کے دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد، پولیس

دریں اثناہ پولیس نے بارہمولہ میں 4 انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف ایس ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں بھیج دیا ہے۔ جن منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام مزمل مجید بھٹ عرف ہاشم آف اولڈ ٹاؤن بارہمولہ، شوکت احمد شیخ عمر آباد سرینگر، حیات احمد بھٹ ساکن کاووسہ بڈگام اور پال پورہ پٹن کے بشیر احمد شیخ ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے چند مہینوں میں پولیس نے 5 سو سے زیادہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور منشیات فروشوں سے کروڑوں روپے کی منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.