بارہمولہ: وادی کشمیر معتدل آب و ہوا اور قدرتی نظاروں کے باعث پورے عالم میں مشہور ہیں۔ سیاح وادی کشمیر کے موسم سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ وِنٹر اور واٹر اسپورٹس (Winter and Water Sports) میں شرکت کے لیے وادی گُل پوش کا رخ کرتے ہیں وہیں فلک بوس پہاڑوں اور جنگلات کی ٹریکنگ (Trekking) کی جانب نہ صرف غیر ملکی بلکہ اب مقامی افراد بھی مائل ہو رہے ہیں۔ North Kashmir’s Young Trekker Zara Khan
بارہمولہ ضلع کے کانسپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی دس سالہ زارا خان نے سرحدی قصبہ اوڑی کے بارڈر ولیجز کی ٹریکنگ میں شرکت کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ توہمات اور روایات کو پس پشت ڈالتے 10سالہ زارا خان نے فوج کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ٹریکنگ میں شرکت کرکے بارہمولہ کی پہلی کم عمر ٹریکر کا خطاب اپنے نام کیا۔Young Girl Trekker of Kashmir Zara Khan
فوج کی جانب سے منعقد کیے گئے ٹریکنگ پروگرام میں کل بارہ ٹریکرس نے شرکت کی اور سات کلومیٹر طویل اور دشوار گزار ٹریک میں بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی زارا خان سب سے کم عمر ٹریکر تھی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے زارا خان نے بتایا کہ وہ ٹریکنگ کے سبب کافی خوش ہیں اور ٹریکنگ کے سبب وہ اوڑی کے اُن دیہات سے لطف اندوز ہو سکیں جہاں عام حالات میں جانا انتہائی مشکل ہے۔
- مزیر پڑھیں: کووڈ کے دوران ٹریکنگ نوجوانوں میں مقبول
ماہر اور کہنہ مشق ٹریکرز کے شانہ بشانہ ٹریکنگ کرنے والی کم عمر زارا خان نے دیگر بچوں کے لیے بھی اس طرح کے پروگرامز کی امید ظاہر کی ہے۔