ETV Bharat / state

Dilapidated Road in Sopore سوپور میں بنیادی سہولیات کا فقدان - شمالی کشمیر کی خبر

بارہمولہ کے سوپور ہتھلنگو علاقے میں سڑک کی خستہ حالی اور جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس مسئلے پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان پریشانیوں کو دور کریں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 1:38 PM IST

سوپور میں بنیادی سہولیات کا فقدان

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور ہتھلنگو علاقے میں لوگوں کو بنیادی سہولیات نہ ہونے کہ وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ لوگوں کے مطابق ہتھلنگو سوپور سے صرف دس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور گزشتہ کئی برس سے لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کا کافی فقدان ہے اور ان کو طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں سڑکوں کو حالت کافی خستہ ہے اور انہوں نے اپنی لاگت پر سڑک کو بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متعلقہ محکمہ سے کافی بار گزارش کی کہ علاقے میں پختہ سڑک بنائی جائے لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی بات نہیں سنی گئی۔

ایسے ہی لوگوں نے محکمہ بجلی کے عہدیداروں پر الزام عائد کیا کہ ان کے گاؤں میں بجلی کا ترسیلی نظام کافی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی تار اور بجلی کے کھمبے کافی بوسیدہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کو کافی پریشانی ہے اور ہم نے اعلی حکام تک بات پہنچائی لیکن کسی نے غور نہیں کیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ سرکار تو غریب لوگوں کی بہبودی کے لے پیسے بیجتی ہے لیکن بدقسمتی سے اس پیسے کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا جاتا ہے ۰ ہم سرکار بالخصوص ایل جی منوج سنہا سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے اس علاقے کی طرف توجہ دی جائے اور لوگوں کے مشکلات دور کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Dilapidated Road in Poonch مین بازار منڈی میں سڑک کی ابتر حالت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.