بارہمولہ: شمالی کشمیر کے رفیع آباد، بارہمولہ میں فوج کی جانب سے غریب طلبہ کے لئے مفت کوچنگ کلاسز CLAT Coaching Classes شروع کی گئی ہیں۔ منتظمین کے مطابق کوچنگ کلاس میں کل 21طلبہ شرکت کر رہے ہیں جن میں 9لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ کوچنگ کلاسز سے غریب طلبہ کو مسابقی امتحانات میں کافی مدد ملے گی۔ Free Coaching Classes for Marginalized Students
منتظمین کا کہنا ہے کہ طلبہ کی مفت کوچنگ کی جائے گی اس سے غریب اور مستحق افراد بھی مسابقتی امتحانات کی تیاری کر پائیں گے۔ مقامی باشندوں، طلبہ نے فوج کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید کوچنگ کلاسز شروع کرنے کی امید ظاہر کی۔ Indian Army Started Free Coaching Classes