ETV Bharat / state

منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: آئی جی کشمیر - منشیات کا کاروبار

IG Kashmir On drugs آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ منشیات کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز تر کرنے کی ضرورت ہے اور جو کوئی بھی اس میں ملوث ہوگا اس کو بخشا نہیں جائے گا۔

Eigp-visits-baramulla-drug-dealers-will-not-be-spared
آئی جی کشمیر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 5:06 PM IST

منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: آئی جی کشمیر

بارہمولہ: آنسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردی نے جمعے کے روز کہا کہ وادی میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سبھی اضلاع میں کریک ڈاؤن کو مزید تیز تر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے بارہمولہ میں نامہ نگاروں سے بات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف جو مہم شروع کی ہے، اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
آئی جی کشمیر کے مطابق سماج میں منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یومیہ وادی کشمیر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت متعدد کیس رجسٹر ہو رہے ہیں اور جہاں تک بارہمولہ کا تعلق ہے یہاں پر اس حوالے سے قابل تعریف کام ہو رہا ہے۔
ودھی کمار بردی نے کہا کہ منشیات کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز تر کرنے کی ضرورت ہے اور جو کوئی بھی اس میں ملوث ہوگا اس کو بخشا نہیں جائے گا۔
آئی جی کشمیر نے کہا کہ سماج کو بھی منشیات کا روبار کرنے والوں کے بارے میں پولیس کو آگاہ کرنا چاہئے تاکہ اس برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔
بتادیں کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال 2023 کے اختتام تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 کیس درج کئے جس کے نتیجے میں 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا گیا۔
پولیس کے مطابق 75 سخت گیر منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ضلع میں کروڑوں مالیت کی ممنوعہ اشیا کو ضبط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'سال 2023 کے دوران ضلع میں مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کی 3 کروڑ روپیے مالیت کی جائیدادیں جن میں 3 مکان، 3 گاڑیاں اور 1.2 کروڑ روپیے کی نقد رقم شامل ہے، ضبط کی گئیں'۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے ضلع میں ڈرگ ڈی اڈیکشن سنٹر کا جائزہ لیا اور اس کے بعد انہوں بارہمولہ کے دیگر جگہوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بارہمولہ کے مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد نے موصوف سے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر بات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.