سوپور: شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ہابرڈ عسکریت پسند اور ایک معاون کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ Hybrid Militant & OGW Arrested in sopore
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 22 آر آر، 92 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے منگل کے روز سوپور کے کئی علاقوں میں ناکوں کا جال بچھایا۔انہوں نے کہاکہ بہرام پورہ سیلو پل کے نزدیک ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم اس میں سوار دو افراد نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے مستدی کا مظاہرہ کرکے دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدگان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ٹارگیٹ کلنگ کی خاطر اُنہیں ہتھیار اور گرینیڈ کو سیلو علاقے تک پہنچانے کا کام سونپا گیا تھا۔
موصوف ترجمان نے مذکورہ افراد کی شناخت مظفر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن پازال پورہ ڈنگی وچھی سوپور اور صوفی اسحاق احمد ولد محمد سلطان صوفی ساکن امبر پورہ تارزو سوپور کے بطور کی۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ مظفر احمد ڈار کے قبضے سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین ، آٹھ راونڈ اور ایک ہینڈ گرینیڈ اور صوفی اسحاق احمد کے قبضے سے ایک گرینیڈ برآمد ہوا۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 97زی ردفعات 13,18,23,38یو ایل اے پی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
بتادیں کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گلیبل علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کے انکشاف کا دعویٰ کیا۔ کمین گاہ سے ایک کمبل اور دیگر مواد برآمد کیا گیا۔Hideout Busted in Baramulla
(یو این آئی)