ETV Bharat / state

محکمہ باغبانی کی جانب سے تربیتی و بیداری کیمپ کا انعقاد - سوپور قصبہ میں یک روزہ تربیتی و بیداری کیمپ

ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں محکمہ باغبانی کی جانب سے یک روزہ تربیتی و بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کسانوں کو محکمہ باغبانی کی مختلف اسکیموں کے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔

horticulture awareness and training camp in sopore
محکمہ باغبانی کی جانب سے تربیتی و بیداری کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 12:13 PM IST

شمالی کشمیر، ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے دور دراز علاقہ یمبرزل واری اور مربل میں محکمہ باغبانی کی جانب سے یک روزہ تربیتی و بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں زنگیر حلقہ کے مختلف علاقوں کے کسانوں نے شرکت کی۔

محکمہ باغبانی کی جانب سے تربیتی و بیداری کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر بارہمولہ کے چیف ہارٹیکلچر ظہور احمد نے بتایا کہ آج کے پروگرام کا مقصد کسانوں کو محکمہ باغبانی کی مختلف اسکیموں کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس علاقے کی زمین کافی زیادہ زرخیز ہے اور اس وقت یہاں صرف سیب اور اخروٹ کی پیداوار ہوتی ہے لیکن ہم ان کو ناشپاتی، چیری، آلوبخارا اور انگور کی کاشتکاری کی بھی تربیت دے رہے ہیں جس کی وجہ سے مستقبل میں روزگار کے کافی زیادہ وسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس پہاڑی علاقے میں پانی کی شدید قلت بھی ہے لیکن ہم ان کو بورویل جیسی سہولیات فراہم کریں گے تاکہ یہاں کے کسانوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

مقامی لوگوں نے محکمہ باغبانی کی جانب سے تربیتی اور بیداری پروگرام کا انعقاد کرانے پر شکریہ ادا کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.