ETV Bharat / state

پٹن میں گرینیڈ حملہ، متعدد شہری زخمی - بارہمولہ کے پٹن علاقہ میں گرینڈ حملہ

بتایا جاتا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی طرف گرینیڈ داغا۔ تاہم وہ نشانے پر نہیں لگا اور زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔

پٹن میں گرینیڈ حملہ، سات شہری زخمی
پٹن میں گرینیڈ حملہ، سات شہری زخمی
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 10:16 AM IST

Updated : Dec 9, 2020, 12:44 PM IST

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقہ میں گرینیڈ حملہ ہوا ہے جس میں کم از کم چھ شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ سنگھ پورہ پٹن میں پیش آیا۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے نزدیکی ٹراما ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پٹن میں گرینیڈ حملہ، متعدد شہری زخمی

ہسپتال انتظامیہ نے زخمی افراد کی شناخت غلام محمد پرے ولد محمد رمضان پرے، گلزار احمد خان ولد غلام محی الدین خان، منظور احمد بھٹ ولد غلام محمد بھٹ، زبیر احمد ڈار ولد عاشق ڈار کے طور کی ہے۔ ان سبھی کا تعلق سنگھ پورہ سے بتایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تبسم ولد عبد الرحمان بھٹ ساکنہ دودی پورہ ہندوارہ اور فرمان علی ساکنہ اتر پردیش بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ائی جی پی کشمیر

بتایا جاتا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی طرف گرینیڈ داغا۔ تاہم وہ نشانے پر نہیں لگا اور زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔

حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقہ میں تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔

واضح رہے جموں و کشمیر میں 10 دسمبر کو پانچویں مرحلے کے تحت ووٹنگ ہو گی۔ اس سے قبل اننت ناگ کے ساگم علاقہ میں مبینہ عسکریت پسندوں نے اپنی پارٹی کے امیدوار پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔

وہیں سرینگر کے حول علاقہ میں بھی عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس میں ایک اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوا۔

جموں و کشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ یہاں سکیورٹی کے سخت بندو بست کئے گئے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود عسکری کارروائیاں ہوئی ہیں۔

Last Updated : Dec 9, 2020, 12:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.