بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اولڈ ٹاؤن میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب ایک مکان سے اچانک آگ کی ظاہر ہوئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے تھوڑی ہی دیر میں قریب کے مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے سے کئی مکان جل کر خاکستر ہوگئے۔ Blaze In old Town Baramulla
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اولڈ ٹاؤن بارہمولہ میں ہفتے کی دوپہر کو ایک رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل ہی واقع تین مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فائر ٹنڈرس موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ کو قابو میں آنے تک کم سے کم چار مکانوں کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: