شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے جعلی سم کارڈ فروخت کرنے کے الزام میں تین مقامی باشندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں اویس فاروق، سہیل عزیز، اور جاوید احمد کنجوال شامل ہیں۔ تینوں افراد ضلع بارہمولہ کے رہائشی ہیں۔
پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے کچھ موبائل فونز، سم کارڈز سمیت دیگر اشیاء کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سوپور: عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ دو نوجوان گرفتار
اس ضمن میں پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔