ETV Bharat / state

Anti Drug Rally In Sopore بارہمولہ میں منشیات مخالف ریلی کا انعقاد

بارہمولہ میں طلباء کی جانب سے منشیات مخالف ریلی نکالی گئی۔ اس دوران طلبا نے منشیات کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے لوگوں کو اس سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ Anti Drug Rally

ویڈیو
ویڈیو
author img

By

Published : Sep 4, 2022, 12:46 PM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے زینگیر کے ڈانگر پورہ گاؤں میں 'نشہ مکت بھارت ابھیان' کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں منشیات کے خلاف ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔Anti Drug Rally In Sopore

ویڈیو

اس ریلی کا اہتمام مقامی سرپنچ فاروق احمد راتھر نے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کے منتظمین، طالب علموں، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر زینگیر شافیہ مقبول، تحصیل دار ڈانگرپورہ محمد آصف ملک اور اسٹیشن ہاوس آفیسر سوپور خالد فیاض کے علاوہ شہریوں کے تعاون سے کیا۔ اس دوران انہوں نے یہ بیداری مہم پروگرام پورے ڈانگرپورہ گاؤں مین چلائی اور ہر گلی کوچے سے چرس کے پودوں کو جڑ سے تباہ کیا۔ اس دوران انہوں نے نشہ مخالف نعرے بھی لگائے اور کہا کہ یہ ایک ایسی وبا ہے جس سے نوجوان نسل برباد ہوئی ہے۔ Drug De-addiction awareness rally
منشیات کے حوالے سے لگاتار سوپور، زینگیر اور رفیع آباد کے علاقوں میں پولیس اپنی مہم میں تیزی لیتے ہوئے ہر روز کسی نا کسی منشیات فروش کو گرفتار کرتی ہے۔ حال ہی میں سوپور پولیس نے چار لوگوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا جس سے مقامی لوگوں نے سوپور پولیس کی سراہا کی اور کہا کہ اس طرح کے لوگوں کو قید میں ہی رکھنا چاہیے تاکہ سوسائٹی کے اندر اس بدعت کو دور کیا جاے گا۔
اسی سلسلے میں بھی آج ڈانگرپورہ زینگیر کے اندر منشیات مخالف مہم کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر لوگوں کو جڑے رہنا چاہیے تبھی ہم اس بدعت کو ختم کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر طلباء کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی اور منشیات کے خلاف نعرے لگائے۔ طلبا نے لوگوں کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ ریلی کے دوران طلباء کے ہاتھوں میں منشیات مخالف بینر تھے۔

اس دوران طالباء نے میڈیا کو بتایا کہ اس ریلی سے لوگوں کے اندر ایک شعور پیدا ہوگا تاکہ ایک نوجوان جومنشیات میں مبتلا ہوا ہے اس کو نکالنے کیلے ہم سب لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا اور گھر گھر ،گلی گلی جاکر ہمیں اس طرح کے بیداری پروگراموں کو منعقد کرانا اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : Anti Drug Rally in Tral: ترال میں منشیات مخالف ریلیوں کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.