ETV Bharat / state

بارہمولہ میں تین منشیات فروش جیل روانہ - بارہمولہ منشیات فروشی

Three Drug Peddlers Sent to Kot Bhalwal Jail Jammuجموں کشمیر پولیس نے بارہمولہ ضلع میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ’’تین بدنام زمانہ اور مطلوب‘‘ منشیات اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔

بارہمولہ میں تین منشیات فروش جیل روانہ
بارہمولہ میں تین منشیات فروش جیل روانہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 5:25 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) : منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کو تیز کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں تین ’’انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ‘‘ منشیات اسمگلروں کے خلاف PIT NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں بھیج دیا۔ اس سے قبل بھی ضلع میں کئی منشیات فروشوں کو پی ایس اے کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ’’انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ‘‘ منشیات اسمگلروں میں سہیل احمد صوفی ولد غلام حسن، ظہور احمد بٹ ولد غلام ساکنان سولندا، کھائی پورہ، ٹنگمرگ اور وسیم احمد ڈار ولد محمد سلطان ساکنہ وتال پورہ، ٹنگمرگ شامل ہیں۔ ان سبھی کے خلاف منشیات ایکٹ PIT-NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ کیس درج کیا گیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق جیل بھیجے گئے تینوں منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمات پہلے ہی درج ہیں اور یہ لوگ ٹنگمرگ سمیت ضلع کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کو منشیات کی سپلائی کرکے منشیات فروغ دینے میں ملوث تھے۔ متعدد ایف آئی آر میں ملوث ہونے، وارننگ دئے جانے کے باوجود بھی وہ ان غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز نہیں آئے، اور منشیات کے کاروبار میں ملوث رہے، جس کے بعد مجاز اتھارٹی سے حکمنامہ حاصل کرکے تینوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler’s Property Attached: سوپور میں منشیات فروش کا مکان اٹیچ

بارہمولہ کے باشندوں نے پولیس کارروائی کی سراہنا کی ہے وہیں پولیس نے بھی ضلع کے باشندوں سے ایک بار پھر منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں حکام کا ساتھ دینے اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کا پوری طرح سے قلع قمع کرنا عوامی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.