شمالی کشمیر کے بس اسٹینڈ سوپور کی خستہ حالی کے باعث نہ صرف ٹرانسپورٹرس اور مقامی دکانداروں بلکہ مسافرین کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
انتظامیہ کی جانب سے بس اسٹینڈ سوپور کی میگڈمائزیشن سے مقامی باشندوں خصوصا ٹرانسپورٹرز نے انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے راہگیروں اور مسافرین کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہوگا۔
مقامی ٹرانسپورٹرز نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بس اسٹینڈ سوپور کی خستہ حالی کے باعث لوگوں خاص کر مسافرین اور ٹرانسپورٹرز کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
ضلع بارہمولہ کے سوپور بس اسٹینڈ سے روزانہ سینکڑوں مسافر بردار گاڑیاں شمالی اور وسطی کشمیر کے مختلف علاقوں کی طرف روانہ ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کے لوگ انتخابات چاہتے ہیں: پیپلز کانفرنس
مقامی باشندوں نے میگڈمائزیشن پر جہاں انتظامیہ کی ستائش کی وہیں انہوں نے مختلف محکمہ جات خصوصا میونسپلٹی سے بس اسٹینڈ کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے جانے کی بھی اپیل کی۔