جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک بی ایس ایف جوان کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرل پر آج صبح پاکستانی فوج نے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک بی ایس ایف جوان شدید زخمی ہو گیا۔ انہیں زخمی کی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
ہلاک شدہ بی ایس ایف جوان کی شناخت سب انسپکٹر راکیش ڈویل کے بطور ہوئی ہے۔ ان کے سر پر شدید چوٹ لگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کا اجلاس جاری
راکیش ڈویل کا تعلق دہرادن کے گنگا نگر علاقے سے ہے۔ ادھر گریز سیکٹر میں بھی پاکستانی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تاہ سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔