ETV Bharat / state

Kaman Post Uri Tourist Destination: کمان پوسٹ کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے

سرحدی قصبہ اوڑی کے باشندوں نے کمان پوسٹ کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کی خبروں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے علاقے کے دیگر مذہبی اور سیاحتی مقامات کو بھی فروغ دیے جانے کی امید ظاہر کی۔ Army Promotes Kaman Post Uri as Tourist Destination

کمان پوسٹ کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 12:19 PM IST

کمان پوسٹ کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سرحدی قصبہ اوڑی میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل کمان پوسٹ کو فوج کی جانب سے سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فوج ’’کمان پوسٹ‘‘ کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دے رہی ہے کیونکہ یہ مقام سیاحوں کے لیے خاص طور پر لائن آف کنٹرول کے اس پار کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے مشہور مقامات میں سے ایک ہے اور ساتھ ہی یہ علاقہ بھی انتہائی خوبصورت ہے۔

ایک مقامی سرپنچ، فیصل اقبال خان نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کمان پوسٹ کے اپ گریڈ شدہ ورژن سے سیاحوں کو راغب کرانے کے ساتھ ساتھ اس سے یہاں کے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔‘‘ انہوں نے فوج اور ایل جی انتظامیہ کی جانب سے کمان پوسٹ کو سیاحتی نقشے پر لائے جانے کی ستائش کرتے ہوئے اوڑی کے دیگر مقامات کو بھی سیاحتی نقشے پر لائے جانے کی امید ظاہر کی۔

کمان پوسٹ کو سیاحوں کے لیے کھولے جانے کی خبر سے اوڑی کے باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی باشندوں نے اسے خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سرحدی قصبہ میں آباد گجر اور پہاڑی طبقہ سے وابستہ لوگوں کو روزگار کے وسائل فراہم ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ فوج نے اس علاقے کی تزئین و آرائش کی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: بارڈر ٹورزم کو فروغ دیا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.