شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے اوڑی تحصیل میں پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 25 کروڑ روپے لاگت کی منشیات کی ایک بڑی کھیپ کو برآمد کیا اور اس سلسلے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی بارہمولہ رئیس احمد بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ اوڑی کے لائن آف کنٹرول میں فوج نے منشیات کی ایک بڑی کھیپ کی منتقلی کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ تقریباً 25 کروڑ مالیت کی ہیروئن برآمد کیا ہے۔ اس سلسلےمیں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر: فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کاروائی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس لائن آف کنٹرول پر پوری طرح سے تیار ہے اور منشیات کے ساتھ ساتھ دراندازی کی روک تھام کے لیے بھی ہر وقت الرٹ ہے۔