ETV Bharat / state

AAP Convention in Baramulla: عام آدمی پارٹی کی جانب سے یک روزہ کنونشن کا انعقاد - عام آدمی پارٹی یک روزہ کنونشن

بارہمولہ میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے یک روزہ کنونشن AAP Convention in Baramulla کے دوران کارکنان و لیڈران سے پارٹی کو مضبوط بنائے جانے پر زور دیا گیا۔

عام آدمی پارٹی کی جانب سے یک روزہ کنونشن منعقد

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 12:16 PM IST

بارہمولہ: عام آدمی پارٹی کی جانب سے بارہمولہ ضلع کے ڈاک بنگلوو میں ایک روزہ پارٹی کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں پارٹی ورکران و لیڈران کے علاوہ مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ AAP Convention in North Kashmirپروگرام میں پارٹی کے اعلیٰ رہنائوں جن میں نئی دہلی کے کیبنٹ وزیر عمران حسین بھی شامل ہے نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوران پارٹی لیڈران و کارکنان سے عام آدمی پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

عام آدمی پارٹی کی جانب سے یک روزہ کنونشن منعقد

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عمران حسین نے بتایا کہ ’’پارٹی کنونشن کے دوران لیڈران و کارکنان کو اسمبلی انتخابات کے لیے تیار کرنا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’دہلی و پنجاب کی طرح عآپ جموں و کشمیر میں بھی انتخابات میں کامیاب ہوکر حکومت قائم کرے گی۔‘‘ AAP Baramullaانہوں نے مزید کہا کہ عآپ عام آدمیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہی قائم کی گئی ہے۔

عمران حسین نے مزید کہا کہ ’’یہاں کے لوگ طویل عرصہ سے مشکلات سے جوجھ رہے ہیں اور اگر ہماری حکومت قائم ہوتی ہے تو سب سے پہلے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔‘‘ Baramulla Aam Aadmi Party انہوں نے مزید کہا کہ عآپ بنیادی سہولیات کے علاوہ بے روزگاری کو دور کرنے اور تعلیم کو عام کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: AAP convention in Bandipora: عام آدمی پارٹی اجلاس کے دوران ممبرشپ ڈرائیو کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.