ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: مارکیٹ چیکنگ کے دوران دکانداروں پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 5:17 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں تحصیلدار بانڈی پورہ نے منگل کو مارکیٹ کا دورہ کرکے گراں فروشی کے مرتکب کئی دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔

بانڈی پورہ: مارکیٹ چیکنگ کے دوران دکانداروں پر جرمانہ عائد
بانڈی پورہ: مارکیٹ چیکنگ کے دوران دکانداروں پر جرمانہ عائد

تحصیلدار بانڈی پورہ نے منگل کو مین مارکیٹ کا دورہ کرکے خراب سبزیوں، زائد المیعاد اشیاء کو تباہ کرنے کے علاوہ گراں فروشی کے مرتکب کئی دکانداروں سے جرمانہ وصول کیا۔

محکمہ مال کے کئی افسران کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس کی ٹیم بھی تحصیلدار کے ہمراہ تھی۔

اس دوران انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے تناظر میں وضع کیے گئے رہنمایانہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد خصوصا ماسک نہ پہننے والے افراد پر بھی جرمانہ عائد کیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار بانڈی پورہ نے بتایا کہ انہوں نے دکانداروں خصوصاً قصابوں کو ریٹ لسٹ آویزان رکھنے اور مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہی اشیاء فروخت کرنے کی تلقین کی۔ اسکے علاوہ انہوں نے خراب ہوئی سبزی اور زائد المعیاد اشیاء کو ضبط کرکے انہیں تباہ کر دیا۔

اسکے علاوہ انہوں نے عوام سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف دکانداروں، ڈرائیوروں اور راہگیروں سے چھ ہزار روپے سے زائد جرنامہ وصول کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.